Islamic Books

Islamic books library, where you can download online islamic books in pdf with more than 11 languages, read authentic books about Islam Collection of Islamic Books in Urdu and English of different Islamic Authors All Types pdf Books Free Download urdu books free download Free Pdf Books Downloads Categories Technical and science books

Breaking

Monday, August 10, 2020

مختصر صحيح مسلم الإمام النووي

مختصر صحيح مسلم الإمام النووي

مختصر صحيح مسلم الإمام النووي


الإمام العلامة الحافظ المحدث المؤرخ الفقيه والمفسر وقاضي المجتھد الشيخ محی الدین ابی زكريا يحيى بن شرف بن مُرّي بن حسن بن حسين بن محمد بن جمعة بن حزام الحزامي الحوراني النووي الدمشقي الشافعي رحمة الله عليه المتوفیٰ 689ھ

عنوان الكتاب: مختصر صحيح مسلم الإمام النووي

الإمام العلامة الحافظ المؤرخ الفقيه والمفسر وقاضي المجتھد المحدث الکبیر أبو الحسين مسلم بن الحجاج بن مسلم بن ورد بن كوشاذ القشيري النيسابوري رحمة الله عليه المتوفیٰ 261ھ

 المحقق: عبد الحميد محمد - عبد العليم محمد
 الناشر: دار النوادر سورية لبنان الكويت
 سنة النشر: 1431 - 2010
 عدد المجلدات: 1
 عدد الصفحات: 1596






پی ڈی ایف فری ڈاؤن لوڈ لنک


PDF Free Download Link Here




مختصر صحيح مسلم الإمام النووي














سوانح حیات:​ امام  ابو زکریا یحیٰ بن شرف النووی  رحمۃ اللہ علیہ

امام ابو زکریا یحیٰ بن شرف النووی  رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی:

ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی (پیدائش: اکتوبر 1233ء— وفات: 22 دسمبر 1278ء) بہت بڑے علامہ، فقیہ ،محدث اور مصنف ہیں۔


:نام و نسب

کنیت: ابو زکریا۔ لقب : محی الدین۔ نام یحییٰ بن شرف بن مُری بن حسن بن حسین بن حِزَام بن محمد بن جمعہ الحِزامی نووی حورانی دمشقی ۔

:ولادت و پرورش

امام نووی کی ولادت محرم الحرام کے درمیانی عشرے میں 631 بمطابق 1233ء میں دمشق کے علاقے حوران سے متصل ایک بستی نوا میں ہوئی۔ اسی وجہ سے آپ نووی کہلائے آپ کے آبا و اجداد حزام سے ہجرت کرکے یہاں آباد ہو گئے تھے ۔



:وفات و علمی خدمات


امام نووی 19 سال کی عمر میں دمشق آئے، وہاں مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا، پھر مختلف مدارس کی مسند ہائے درس کو زینت بخشی، تصنیف و تالیف کا نہایت وقیع کام کیا جن میں صحیح مسلم کی شرح ، تہذہب الاسماء و اللغات، کتاب الاذکار اور ریاض الصالحین جیسی نہایت اہم کتابیں ہیں جن سے ہزاروں نہیں، لاکھوں افراد فیضیاب ہوتے اور رہمنائی حاصل کرتے ہیں۔ 28 سال دمشق میں گزرنے کے بعد امام صاحب اپنے مولد نویٰ میں واپس تشریف لے گئے اور اسی سال 676 ھجری میں کچھ عرصہ بیمار رہ کر وفات پاگئے۔ لیکن اپنی علمی خدمات کی وجہ سے علمی دنیا میں زندہ جاوید ہو گئے۔[4]

شیخ یاسین یوسف مراکشی رحمة الله تعالى علیه فرماتے ہیں : میں نے پہلی مرتبہ یحیی بن شرف نووی کو اس وقت دیکھا جب وہ تقریبا دس برس کے تھے۔ بچے انہیں اپنے ساتھ کھیلنے کے لیے بلا رہے تھے لیکن وہ کھیلنے کو تیار نہ تھے۔ جب بچوں نے زبردستی کی تو وہ روتے ہوئے قران پڑھنے لگے۔ میں نے یہ حالت دیکھی تو ان کے استاد سے ملاقات کی اور کہا :اس بچے پر خصوصی توجہ دیجئے! امید ہے کہ یہ اپنے زمانے کا سب سے بڑا عالم وزاہد بنے گا اور لوگ اس سے فیضیاب ہوں گے۔ یہ سن کر استاد نے کہا :کیا تم نجومی ہو؟ (جو آئندہ کی خبر دے رہے ہو) میں نے کہا: میں نجومی نہیں ہوں بلکہ جو الله عزوجل نے مجھ سے کہلوایا میں نے وہی کہا ہے۔ اس کے بعد استاد ان کے والد صاحب سے ملے اور انہیں (امام) نووی کے متعلق بتایا تو انہوں نے اپنے فرزند کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دی۔ اوراس بات کی شدید حرص کی کہ میرا بیٹا بالغ ہونے سے پہلے پہلے قران کریم ناظرہ ختم کر لے اور پھر واقعی امام نووی نے بالغ ہونے سے پہلے ہی ناظرہ قران پاک ختم کر لیا۔


:علمائے کرام آپ کے بارے میں تعریفی کلمات


امام ذہبی " فرماتے ہیں: ان کا علم سے لگاؤ وانہماک ضرب المثل بن گیا تھا۔
امام محی الدین " فرماتے ہیں: آپ عالم باکمال، زاہد بے مثال اور نڈر وبے باک داعی تھے۔
علامہ رشیدالدین حنفی فرماتے ہیں : جب میں نے امام نووی کو دیکھا کہ دنیوی آسائشوں سے بالکل دور رہتے اور انتہائی سخت مجاہدات کرتے ہیں تو میں نے ان سے کہا: مجھے خوف ہے کہ کہیں آپ ایسی بیماری میں مبتلا نہ ہوجائیں جو آپ کو دینی خدمات سے روک دے۔ آپ نے فرمایا: فلاں شخص نے الله عزوجل کی اتنی عبادت کی کہ اس کی ہڈیاں خشک ہوگئیں۔ یہ سن کر میں سمجھ گیا کہ انہیں ہماری دنیا سے کوئی غرض نہیں۔ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے. جب آپ کے پاس کوئی امرد (خوبصورت لڑکا) پڑھنے کے لیے آتا تو اپ منع کردیتے۔(تہذیب الاسماء، 1/14)
شیخ محمد بن صالح العثیمین " فرماتے ہیں: امام نووی " اصحاب شافعی میں سے ایسے پائے کہ امام ہیں کہ جن کے اقوال معتبر ہیں اور شافعیہ میں سے سب سے زیادہ تالیف کی حرص رکھنے والے ہیں۔ بہت سے علوم میں آپ نے لکھا ہے۔ حدیث اور اس کے علوم، فقہ اور لغت وغیرہ میں تالیفات موجود ہیں۔ بظاہر اللہ اعلم وہ مخلص ترین مصنف تھے جبھی تو ان کی تالیفات کو مشرق ومغرب میں پھیلی ہوئی ہيں، شاید ہی کوئی مسجد ہو جہاں ریاض الصالحین موجود نہ ہو۔ کسی کی کتاب کو لوگوں میں مقبول عام حاصل ہونا بظاہر اس کے اخلاص نیت کی دلیل ہے۔
شیخ ولی الدین ابوالحسن فرماتے ہیں کہ´´میں نقرس (یعنی پاؤں کے جوڑوں میں درد) کے مرض میں مبتلا ہوا آپ (امام نووی) میری عیادت کے لیے تشریف لائے اور صبر کی تلقین کرنے لگے۔جیسے جیسے وہ صبر کے متعلق بیان فرما رہے تھے میرا مرض دور ہو رہا تھا یہاں تک کہ درد بالکل ختم ہو گیا۔ میں سمجھ گیا کہ یہ امام نووی کی برکت سے ہوا ہے۔`` (منھاج السوی فی ترجمۃ الامام النووی ملحق تہذیب الاسماء واللغات)


:تصنیفات

آپ کی چند مشہور تصنیفات یہ ہیں

منہاج الطالبين
الدقائق
تصحيح التنبيہ
المنہاج فی شرح صحيح مسلم -5 جلد
التقريب والتيسير فی مصطلح الحديث،
حلية الأبرار
خلاصة الأحكام من مهمات السنن وقواعد الإسلام
رياض الصالحين من كلام سيد المرسلين
بستان العارفين
الإيضاح۔ مناسك حج،
روضة الطالبين - خ " فقه،
التبيان في آداب حملة القرآن
المقاصد
رسالة في التوحيد،
مختصر طبقات الشافعية لابن الصلاح
مناقب الشافعيّ
المنثورات - فقه، وهو كتاب فتاويه،
مختصر التبيان
مواعظ، والأصل له،
منار الهدى -
في الوقف والابتداء، تجويد،
الإشارات إلى بيان أسماء المبهمات
الأربعون حديثا النووية
المنهاج السوي "
النهاية في اختصار الغاية
أغاليط على الوسيط "
الفتوحات الوهبية
شرح صحیح مسلم
تہذیب الاسماء واللغات
کتاب الاذکار
ریاض الصالحین
فقہ میں ایک پورا موسوعہ (دائرۃ المعارف) المھذب کی شرح المجموع۔
شرح اربعین نووی

وفات:
676ھ 1277ء نوا میں وفات پائی۔









No comments:

Post a Comment

Dear friends, please let me know your thoughts for my guidance so that I can correct myself. Thanks for visiting my website
May Allah be our supporter and helper. Amen

Featured Post

About Hazrat Adam (peace be upon him)

About Hazrat Adam (peace be upon him) Title: Hazrat Adam (Peace be Upon Him):   The First Man and Prophet   Introduction:   Ha...